ایلن مسک کی بورنگ کمپنی نے میری لینڈ میں 10 میل کی سرنگ کھودنے کی اجازت لے لی

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 21 اکتوبر 2017 23:57

ایلن مسک کی بورنگ کمپنی نے میری لینڈ میں 10 میل  کی سرنگ کھودنے کی اجازت ..

ہائپر لوپ کا پراجیکٹ مزید آگے بڑھ رہا ہے۔ایلن مسک کی بورنگ کمپنی نے میری لینڈ کے حکام سے ریاست میں 10 میل کی سرنگ کھودنے کی منظوری لے لی ہے۔ یہ سرنگ ایلن مسک کے منصوبے ہائپر لوپ کی تکمیل کا پہلا حصہ ہوگی ۔ ہائپر لوپ کی مدد سے واشنگٹن اور نیویارک کے بیچ زیرزمین سرنگ کی مدد سے لوگوں کو انتہائی تیز رفتار سفر کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
10.3 میل لمبی یہ سرنگ بالٹی مور- واشنگٹن پارک وے کے نیچے بنائی جائے گی۔

(جاری ہے)

اگرچہ  یہ سرنگ ایلن مسک کے ہائپر لوگ پراجیکٹ کا حصہ ہے لیکن اس کے پہلے حصے کی تعمیر شروع کرنے سے پہلے ریاستی حکام سے اجازت لینا ضروری تھا۔اس سے پہلے ایلن مسک کی کمپنی نے تجربات کے لیے لاس اینجلس میں دو میل لمبی سرنگ بھی کھودی تھی۔
ہائپر لوپ ٹرانسپورٹ سسٹم کا منصوبہ ہے۔ہائپر لوپ میں سطح زمین پر یا زیر زمین کم پریشر والی ٹیوب میں زیادہ پریشر والے کیپسول کے ذریعے سفر کیا جائے گا۔ہوا کے پریشر کا یہ فرق ہی کیپسول کو تیزرفتاری یعنی 1200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےمنزل مقصود تک پہنچائے گا۔

متعلقہ عنوان :