رٹی قیادت قوم کو درپیش قومی معاشی سیاسی مشکلات کے حل کے لئے احساس ذمہ داری کا بروقت مظاہرہ کررہی ہے ، عمل کے میدان میں بہت بڑے بڑے دعویددار آج قوم کا سامنا کرنے سے کترارہے ہیں

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنمائوں کا ورکرز کنونشن ، شمولیتی اجتماعات اور عوامی رابطے مہم کے دوران خطاب

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 23:21

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت قوم کو درپیش قومی معاشی سیاسی مشکلات کے حل کے لئے احساس ذمہ داری کا بروقت مظاہرہ کررہی ہے ، عمل کے میدان میں بہت بڑے بڑے دعویددار آج قوم کا سامنا کرنے سے کترارہے ہیں لہذا قوم نے ادراک اور فیصلہ کرنا ہے کہ کونسی قوتیں ہیں جو ان کے لئے جان نچھاور کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے اور وہ کون لوگ ہیں جنہوں نے قوم کے جذبات اور احساس کو ٹھیس پہنچایا ، پشتونوں کو ملک کے اندر ایک وحدت میں پرونے کے لئے نکلے ہیں اور 27 اکتوبر کا جلسہ عام پشتونوں کی یکجہتی کی پہلی اینٹ ثابت ہوگی ، پشتونخوا وطن کے طول و عرض میں عوامی نیشنل پارٹی اور فکر باچاخان کو ترقی و خوشحالی کا واحد ذریعہ اور پلیٹ فارم کا فیصلہ ہوچکا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی ، پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان ، صوبائی جنرل سیکرٹری نظام الدین کاکڑ ، رکن مرکزی کمیٹی ارباب مجیب الرحمن، اصغر علی ترین ، نائب صدر ملک عثمان اچکزئی ، اسد خان اچکزئی ، عبدالباری کاکڑ ، جاوید کاکڑ ، لالا خان مسے زئی ، جمیل پیر علی زئی ، گل باران افغان ، سعداللہ خپلواک ، سردار وہاب خان ، حاجی نعمت ، باری آغا ، صادق کاکڑ نے باچاخان مرکز چمن ، کاکا جی برمہ پیر علی زئی ، مغٹیان بوستان ، پشین کارپوریشن ، کلی لمڑان ، کلی تراٹہ ، کلی ملاشادو اور یاور میں ورکرز کنونشن ، شمولیتی اجتماعات اور عوامی رابطے مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر سرطیف سرباز نے پشتونخوا میپ سے درجنوں ساتھیوں سمیت مستعفی ہو کر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ مقررین نے تنظیمی ذمہ داران ، پارٹی کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ دن رات ایک کرکے 27 اکتوبر کے جلسہ عام کو کامیابی سے ہمکنار کرانے کے لئے اپنی تنظیمی ذمہ داریوں کو بخوبی احسن سرانجام دیں کیونکہ پشین بازار جلسہ عام اور اس میں ملی مشیر اسفندیار ولی خان کی شرکت انتہائی اہمیت کے حامل رہے گا خصوصاً ایسے حالات میں جب جنرل الیکشن قریب قریب ہے اور مختلف قوتیں ماضی کی مانند اس بار بھی پشتونوں کو دھوکہ دینے ان کے احساس اور جذبات سے کھیلنے اور مجروح کرنے کے لئے نئے انداز میں پھر نکل رہے ہیں لہذا چوکنارہنا ہوگا مذہب اور قوم کے نام لبادے اوڑھے آزمودہ قوتوں سے ہوشیار رہنا ہوگا کیونکہ گزشتہ چار عشروں سے انہوں نے قوم اور وطن کے لئے کچھ نہیں کیا اور صرف ذاتی گروہی مفادات کی تکمیل کو عزیز رکھا جن سے قوم ان کی اصلی چہرے پہچان چکی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ تمام دعوے اور وعدے قریب المرگ ہیں اور فکر باچاخان ہی روشن اور خوشحال مستقبل کی واحد کرن ہے ۔ دریں اثناء صوبائی قائدین آج زیارت ، گلستان اور پشین میں ورکرز کنونشن میں شرکت کریں گے ۔