شیخوپورہ ،ہ ہچڑکے قریب پولیس نے 6مبینہ ڈاکوئوں کو گرفتار کرلیا

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 23:20

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) شیخوپورہ میں تھانہ نارنگ منڈی کے علاقہ ہچڑکے قریب پولیس نے 6مبینہ ڈاکوئوں کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ نارنگ منڈی کے علاقہ ہچڑکے قریب گشت کرنے والے پولیس اہلکاروں نے نیلے رنگ کی گاڑی پر پولیس ہوٹر لگی گاڑی کے گندھوال کی جانب جاتے ہوئے دیکھ کر تعاقب کرکے گاڑی کو روک کر ڈالا سواروں سے ان کی شناخت طلب کی جو کہ پولیس اہلکاروں کو اپنی شناخت نہ کرواسکے شک گزرنے پر گاڑی کی تلاشی کے دوران گاڑی میں پولیس کے یونیفارم،بیجز اورنیلے رنگ کا ہوٹر قبضہ میں لیتے ہوئے 6مبینہ ڈاکوں کو حراست میں لے لیا گیا گرفتار کئے جانے والے ملزمان میں محمد طاہر سکنہ چونگی امرسدھو لاہورجو کہ گاڑی ڈرائیو کررہاتھا سمیت محمد اکبر سکنہ بنک سٹاپ لاہور،سفیان احمد سکنہ چونگی امرسدھو لاہور،محمد شاہد،محمد افضل اور حسن ساکنان ماڑی کلاں شامل ہیں پولیس کے مطابق ڈالہ نمبری7110جی اے بی جس پر سرکاری ہوٹر لگانے،پولیس یونیفارمز،اوربیجز رکھنے کے جرم کی بنا پر بجرم170/171ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :