توانائی کی قلت کم کرنے پر توجہ مرکوز کرنے سے پاکستان مختصر وقت میں بجلی گھر قائم کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے ،کستان اور نائیجیریا کو ایک جیسے مسائل کا سامنا ہے اور وہ ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرسکتے ہیں

ْوزیراعظم کی نائیجیریا کے صدرمحمدوبوہاری سے ملاقات کے دوران گفتگو،دورہ پاکستان کی دعوت شاہد خاقان عباسی کا مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس جلد بلانے پر زور،صحت، بنیادی ڈھانچے، تعلیم اور انسانی وسائل سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کی بھی پیشکش لله

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 23:20

استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نائیجیریا کوصحت، بنیادی ڈھانچے، تعلیم اور انسانی وسائل سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان اور نائیجیریا کو ایک جیسے مسائل کا سامنا ہے اور وہ ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرسکتے ہیں،توانائی کی قلت کم کرنے پر توجہ مرکوز کرنے سے پاکستان مختصر وقت میں بجلی گھر قائم کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے ۔

و ہ ہفتہ کو استنبول میں ڈی ایٹ سربراہ اجلاس کے موقع پر نائیجیریا کے صدرمحمدوبوہاری سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے جس میں دوطرفہ تعلقات ، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ توانائی کی قلت کم کرنے پر توجہ مرکوز کرنے سے پاکستان مختصر وقت میں بجلی گھر قائم کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان اور نائیجیریا کو ایک جیسے مسائل کا سامنا ہے اور وہ ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرسکتے ہیں۔انہوں نے نائیجیریا کے صدر کو پاکستان کی انسداد دہشتگردی کی کارروائیوں میں کامیابیوں اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔وزیراعظم نے صحت، بنیادی ڈھانچے، تعلیم اور انسانی وسائل سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کی پیشکش کی۔

انہوں نے پاکستان اور نائیجیریا کے مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس جلد بلانے پر زور دیا اور نائیجیریا کے صدر کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔نائیجیریا کے صدر نے پاکستان میں نائیجیریا کے فوجی حکام کی شاندار تربیت کی تعریف کی اور دوطرفہ تعلقات میں مزید توسیع کی امید ظاہر کی۔ادھر' وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے استنبول میں ترکی کے توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے توانائی کے شعبے میں ترکی کے تجربات سے استفادہ کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان توانائی کے مختلف ذرائع سے بجلی کی پیداوار پر توجہ مرکوز کررہا ہے۔ملاقات کے دوران انہوں نے توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ عنوان :