مڈغاسکر میں طاعون کی وباء کی وجہ سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 107 ہو گئی

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 23:20

انتاناناریو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) مڈغاسکر میں طاعون کی وباء کی وجہ سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 107 ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے مطابق اس حالیہ وباء کے نتیجے میں ایک ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جن میں سے تقریبا 7 سو افراد کا کامیاب طریقے سے علاج کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس جنوبی افریقی ملک میں ہر سال طاعون کے کم ازکم 4 سو کیس نوٹ کیے جاتے ہیں۔ تاہم اس مرتبہ یہ وباء شدت اختیار کر گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :