کابل میں زیر تربیت فوجیوں پر خود کش حملے میں کم از کم پندرہ افراد مارے گئے ہیں،ترجمان افغان وزارت دفاع

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 23:20

کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں زیر تربیت فوجیوں کی منی بس پر کیے گئے ایک خود کش حملے میں کم از کم پندرہ افراد مارے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

افغان وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیری نے بتایا کہ تربیتی فوجیوں کی یہ بس ملٹری اکیڈمی سے باہر آ رہی تھی جب اسے حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ واضح رہے کہ یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب ایک روز قبل ہی کابل میں واقع امامِ زماں مسجد پر کیے گئے خود کش حملے میں 55 سے زائد انسانی جانیں ضائع ہوئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :