مسلم لیگ ن نے اعلی عدلیہ کے ججز کیخلاف مہم کیلئے سوشل میڈیا اور میڈیا میں ٹاسک سونپ دئیے

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 23:12

مسلم لیگ ن نے اعلی عدلیہ کے ججز کیخلاف مہم کیلئے سوشل میڈیا اور میڈیا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2017ء) مسلم لیگ ن نے ا علی عدلیہ کے جج صاحبان کے خلاف مہم چلانے کے لئے سوشل میڈیا اور میڈیا میں ٹاسک سونپ دئیے ہیں ۔ذرائع کے مطابق ٹارگٹ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے وہ جج صاحبان ہوں گے جنہوں نے پچھلے چند ماہ میں ن لیگی قیادت یا حکومت کے خلاف فیصلے دئیے ہیں ۔

(جاری ہے)

پہلے مرحلے میں ان کی ذات کو سوشل میڈیا اور اخبارات میں نشانہ بنایا جائے گا اور دوسرے مرحلہ میں ن لیگ وکلائ ونگ کو ان کے خلاف مہم کی زمہ داریاں سونپی جائیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس ثاقب نثار ، جسٹس آصف سعید کھوسہ ،جسٹس اعجاز الحسن ، جسٹس عظمت سعید ،جسٹس گلزار ، جسٹس باقر نجفی، جسٹس مظاہر نقوی ٹارگٹ لسٹ میں شامل ہیں۔ 

متعلقہ عنوان :