وفاقی پولیس نے مختلف کا رروائیوں کے دوران 07ملزمان کو گرفتار کرلیا

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 23:04

وفاقی پولیس نے مختلف کا رروائیوں کے دوران 07ملزمان کو گرفتار کرلیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) وفاقی پولیس نے مختلف کا رروائیوں کے دوران 07ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے مسروقہ 125مو ٹر سائیکل ، 400گر ام چرس ، 20لیٹر شراب ، اسلحہ معہ ایمو نیشن اور ما ل مسروقہ بر آمد کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔پولیس ترجمان کے مطا بق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ با د نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو ہد ا یا ت جاری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عنا صرکے خلاف سخت کا رروائی کے احکا ما ت جا ر ی کیے جا ئیں ان احکا ما ت کی روشنی میں اسلام آ باد پولیس نی07 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تھا نہ لو ہی بھیر پولیس کے اذکا ر حسین اے ایس آئی نے مو ٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم محمد یٰسین کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے مسروقہ ہنڈا125مو ٹر سائیکل رجسٹر یشن نمبر RIQ-5297بر آمد کر لیا، تھا نہ کور ال پولیس کے محمد شہباز اے ایس آئی معہ ٹیم نے مخبر کی اطلا ع پر غو ری ٹا ئون فیز Vسے مو ٹر سائیکل سوار ملزم شاہ زیب کو روک کر چیک کر نے پر دو عدد کین جس میں 20لیٹر شراب تھی بر آمد کرلی۔

(جاری ہے)

جبکہ دوران گشت مظفر حسین سب انسپکٹرنے بغیر اجا زت پٹر ول اور گیس سلنڈروں میں بھر ائی کر نے پر دو ملزمان عادل فرید اور فضل رحیم کو گرفتار کر لیا۔تھا نہ بہا رہ کہوپویس کے رفیع اللہ سب انسپکٹر نے چوری کی واردات میں ملو ث ملزم سلمان شاہ کو گرفتار کر لیا،تھا نہ نو ن پویس کے محمد نو از اے ایس آئی نے ملزم سعید اللہ سے پسٹل 9mmدو عدد میگزین معہ 28روند بر آمد کرلیے، تھا نہ شمس کا لو نی پولیس کے سب انسپکٹر قائم علی شاہ نے دوران گشت ملزم محمد اشفا ق سے 400گر ام چرس بر آمد کرلی۔

ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقد ما ت درج رجسٹر کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے،یس ایس پی اسلام آ باد نے پولیس افسرا ن و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کو سراہا ، انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم کے انسداد کے لیے ٹھو س اقدامات کیے جا ئیں ،پٹرولنگ کو مزید سخت کیا جائے ، شہر یو ں کے جا ن و ما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت لا پر واہی بر داشت نہیں کی جا ئے گی ۔

متعلقہ عنوان :