ہماری بیٹی کو مفتی عبدالقوی نے قتل کروایا: قندیل بلوچ کے والدین کا الزام

muhammad ali محمد علی ہفتہ 21 اکتوبر 2017 22:48

ہماری بیٹی کو مفتی عبدالقوی نے قتل کروایا: قندیل بلوچ کے والدین کا الزام
ملتان (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21اکتوبر2017ء) قندیل بلوچ کے والدین کا الزام ہے کہ ہماری بیٹی کو مفتی عبدالقوی نے قتل کروایا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس قتل کر دیے جانی والی متنازعہ ماڈل قندیل بلوچ کے قتل کیس کے حوالے سے اس کے والدین نے تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے۔

(جاری ہے)

قندیل بلوچ کے والدین نے الزام عائد کیا ہے کہ ہماری بیٹی کو مفتی عبدالقوی نے قتل کروایا۔ قندیل بلوچ کے والدین کا دعوی ہے کہ ان کی بیٹی کو مفتی عبدالقوی کی جانب سے قتل سے قبل دھمکیاں دی جا رہی تھیں۔ واضح رہے کہ قندیل بلوچ کے والدین نے پہلی مرتبہ اپنی بیٹی کے قتل کا ذمہ دار مفتی عبدالقوی کو ٹھہرایا ہے۔

متعلقہ عنوان :