عالمی تحفظ ختم نبوت کی موجودگی میں قادیانیوں کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی، پیر سید اظہار بخاری

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 22:45

حسن ابدال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) چیئرمین امن کمیٹی معروف مذہبی سکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا ہے کہ عالمی تحفظ ختم نبوت کی موجودگی میں قادیانیوں کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی ۔ عالمی تحفظ ختم نبوت مرزا ئیوں کیلیے خوف کی علامت بنی رہیگی۔ تحفظ ختم نبوت بل بحال ہونے کے با وجود قادیانی جب تک توبہ نہیں کرتے ، توپ کا رُخ ان کی ہی طرف رہیگا ۔

قادیانی زور لگا لیں، قیامت تک تحفظ ختم نبوت بل تبدیل نہیں کر اسکتے ۔ ختم نبوت ؐ خدائی نعمت ہے ۔ انہوں ن نے کہا کہ اسلام شیطانوں کانہیں ، انسانوں کا احترام کرنے کاحکم دیتا ہے۔ قادیانی اور ان کے روحانی ایجنٹ پاکستان کیخلاف سازشوں سے با زآجائیں ورنہ ختم نبوت ؐ کے پروانے کسی گستاخ کو بر داشت نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

دہشتگرد اور قادیانی میں کوئی فرق نہیں، ایک جان کا ، تو دوسرا ایمان کادشمن ہے۔

نبی پاک ؐ کی عظمتوں کا دشمن ہمارا دوست نہیں ہو سکتا۔ لعنت ہے ایسی زندگی پر جو ناموس رسالت ؐپر قربان نہ ہو ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حسن ابدال میں جے یو آئی راہنما ملک محمد شاہد کی رہائش گاہ پرعالمی تحفظ ختم نبوت کے رہنمائوں سے ملاقات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔ اظہار بخاری نے کہا قادیانی جتنے مرضی کلمے پڑھیں ، جب تک نبی پاک ؐ کی ختم نبوت کو تسلیم نہیں کرتے ، غیر مسلم ہی رہیں گئے ۔

یہ کیسے ہو سکتاہے کتا کنویں میں رہے او ر کنواں صاف ہو جائے ۔ ختم نبوت ؐاسلام کا بنیادی عقیدہ ہے جس پر پورے دین کا انحصار ہے ۔ اگر ختم نبوت ؐمحفوط نہیں ، تو دین محفوظ نہیں ۔ہم اپنے لہو کے چراغ سے اس کی پاسبانی کرتے رہیں گے۔مر زائیت نے اسلام کی چمکتی ہوئی پیشانی کو داغ دار بنا دیا ۔قادیانی ملعون نے نبی پاک ؐکی دستار فضیلت پرہاتھ ڈال کر اور اس پر غاصبانہ حملہ کر کے آقائے نامدارروحانیت کے آخری تاجدار کی شان میںگستاخی کی اس پرخاموش رہنا سخت بے غیرتی ہے۔ نبی پاک ؐ کی عزت و ناموس پر حملہ کرنے والے قادیانی زمینی دھرتی کے بد ترین دھشتگرد ہیں۔ ایمانی تقاضہ یہ ہے کہ جو ہمارے نبی پاک ؐ کا احترام نہیں کر تا ہم بھی اسے قابل احترام نہیں سمجھتے۔