حسن ابدال میں ڈکیتوں نے ڈیرے ڈال دیے، مزاہمت پر2 افراد جاں بحق

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 22:44

حسن ابدال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) حسن ابدال میں ڈکیتوں نے ڈیرے ڈال دیے۔ 2 روز میں تین وارداتوں کے دوران مزاہمت پر2 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ تازہ واردات میں تھانہ صدر کی حدود میں واقع کوٹلی گاوں کا رہائشی افتخار احمد مزاہمت کے دوران گولیوں کا شکار ہو گیا جبکہ برہان کا رہائشی لاکھوں روپے کے مویشیوں سے محروم کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حسن ابدال میں آئے روز ہونے والی ڈکیتیوں کی وارداتوں نے علاقے میں خوف کی فضاء قائم کر دی ہے۔ گذشتہ روز تھانہ سٹی کی حدود میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات کے دوران مذاہمت کرنے پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ اس کا بیٹا شدید زخمی ہو گیا تھا جبکہ تازہ وارداتوںکے دوران تھانہ صدر کی حدود میں واقع کوٹلی میرا میں افتخار احمد کے گھر رات 3 بجے کے قریب تین ڈاکو آتشیں اسلحہ سمیت داخل ہوئے جس کا علم ہونے پر افتخار احمد کی جانب سے مذاہمت کی گئی تو انہوں نے فائر کھول دیا جس سے افتخار احمد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔

(جاری ہے)

قاتل رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ دوسری واردات کے دوران تھانہ صدر کی حدود میں واقع برہان گاوں میں طارق ولد محمد خان کے ڈیرے پر اس کا بیٹا اور ایک ملازم سو رہے تھے کہ رات ایک بجے کے قریب نا معلوم افراد نے ڈیرے میں داخل ہو کر انہیں قابو کر لیا اور رسیوں سے باندھنے کے بعد وہاں موجود 9عدد گائے۔2عدد بیل اور ایک موٹر سائیکل ہنڈا لے کر فرار ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :