پولیس کی ذمہ داری ہے کہ عوام دشمن اورمنفی عناصر کے خلاف کارروائی کرکے عوام کو تحفظ فراہم کرے‘ آئی جی بلوچستان معظم جاہ انصاری

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 22:39

کوئٹہ ۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) انسپکٹر جنر ل آف پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری نے کہا ہے کہ پولیس کی ذمہ داری ہے کہ عوام دشمن اورمنفی عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے عوام کو تحفظ فراہم کرے ۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز یہاں سینٹرل پولیس آفس میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ آئی جی پولیس نے کہا کہ پولیس کے اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیکرامن وامان کی بہتری میں اپنا کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم سب بحیثیت ایک ٹیم محض امن وامان کے لئے ایک کردار ادا کریں ۔

جبکہ عوام سے ہمارا رویہ دوستانہ اور عوام دشمن سے سخت ہونا چایئے انہوں نے کہا ایمانداری محنت اور جذبے کے تحت ایک کردار ادا کریں انہوں نے ہدایت کی ہے کہ پولیس اپنے دائر ہ کار کے اندر رہتے ہوئے ایک مثبت کردار ادا کریگی ۔

(جاری ہے)

جبکہ محکمہ کے اند ر خود احتسابی نظام کے تحت سزا اور جزا پرعملددارآمد ہو گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے ہمیں موجودہ وسائل کو بروئے کا ر لاتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے اور قانون کی عملدرآمدی کو ممکن بنا یا جائے گا اور پولیس میں تما م شعبوں کو مستحکم اور فعال کیا جائے گا ۔ اجلاس میں آفیسران نے اپنے شعبوں کے حوالے سے تفصیلا ت سے آگا ہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :