سی پیک موجودہ چینی قیادت کی بصیرت افروز بین الاقوامی منصوبے، ون بیلٹ ون روڈ کے اہم حصے کے طو پر اہمیت رکھتی ہے ،گورنر بلوچستان

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 22:39

سی پیک موجودہ چینی قیادت کی بصیرت افروز بین الاقوامی منصوبے، ون بیلٹ ..
کوئٹہ ۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری موجودہ چینی قیادت کی بصیرت افروز بین الاقوامی منصوبے، ون بیلٹ ون روڈ کے اہم حصے کے طو پر اہمیت رکھتی ہے‘ اس منصوبے میں دنیابھر سے سرمایہ کار اور ہنرمند افرادی قوت خطے میں آئے گی‘ اس بڑے منصوبے پر عملدرآمد کے نتیجے میں ہمارا علاقہ اہم تجارتی اور صنعتی مرکز کے طور پر ترقی کرے گا جس میں روزگار کے غیرمعمولی وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے زیرتربیت آفیسران جو بلوچستان کے مطالعاتی دورے پر آئے ہوئے ہیں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کورس کے شرکاء نے گورنر بلوچستان سے سلامتی کی صورتحال، سی پیک، صوبے میں جاری منصوبوں کے بارے میں سوالات کئے۔

(جاری ہے)

گورنر بلوچستان نے بلوچستان کی منفرد جغرافیائی اہمیت، پاک چین اقتصادی راہداری پر عملدرآمد کی رفتار ، اس سے متعلقہ سوالات او ربلوچستان کی عمومی ترقی سے معاملات پر سیر حاصل گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری نہ صرف دونوں ملکوں کے عوام بلکہ خطے کے خوشحال مستقبل کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی جمہوریہ چین نے گذشتہ چند سالوں میں حیران کن ترقی کی ہے او اب وہ اپنے نسبتاً کم ترقیاتی یافتہ مغربی علاقے کی جانب توجہ دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی حصے کی ترقی اور اس سے دنیا سے مربوط کرنے کے منصوبے پر عملدرآمد سے نہ صرف کاشغر او رگوادر مل جائیں گے بلکہ بلوچستان سمیت پورے خطے میں اس ترقی کے ثمرات حاصل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ سڑکوں اور ریلوے نیٹ ورک کی ترقی اس خطے سے پسماندگی، غربت اور بے روزگاری ختم کرنے میں مدد دی گی۔گورنر نے کہا کہ خوش قسمتی سے پاکستان میں نوجوانوں کی آبادی زیادہ ہے اور ان کی تعلیم وتربیت پر بہتر توجہ دے کر ہم اپنے مستقبل کی بہتر تعمیر کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا 44%فیصد ہے جبکہ اس کی آبادی قلیل اور منتشر ہے۔

وسیع رقبہ اور منتشر آبادی کی وجہ سے مربوط ترقیاتی سرگرمیاں جاری رکھنا اور موزوں حالات برقرار رکھنا مشکل کام ہے تاہم اس حوالے سے تمام ممکنہ کوششیں کی جارہی ہیں۔ اس موقع پر چیف سیکریٹری بلوچستان اورنگزیب حق اور متعدد صوبائی سیکریٹریز بھی موجود تھے۔ بلوچستان کے مطالعاتی دورے پر آئے ہوئے زیرتربیت آفیسران کی قیادت میجر جنرل فیاض علی شاہ کررہے تھے۔ آخر میں مہمانوں او رگورنر بلوچستان کے درمیان تحائف کا تبادلہ بھی ہوا۔

متعلقہ عنوان :