پی آئی اے کی ٹورنٹو سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 798 کی روانگی میں طیارے سے ٹورنٹو ایئر پورٹ پر ایندھن بھرنے والی وین ٹکرانے سے تاخیر ہو ئی ،ترجمان پی آئی اے

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 22:39

پی آئی اے کی ٹورنٹو سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 798 کی روانگی میں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی ٹورنٹو سے لاہور آنے والی پرواز PK798 کی روانگی میں طیارے سے ٹورنٹو ایئر پورٹ پر ایندھن بھرنے والی وین ٹکرانے سے سولہ گھنٹے کی تاخیر ہو گئی ہے پرواز میں تاخیر کے متعلق مسافروں کو مطلع کر کے ان کو ہوٹل میں رہائش فراہم کر دی گئی ہے جبکہ متاثرہ بوئنگ 777 طیارے کو مرمت کیلئے ہینگر بھجوا دیا گیا جہاں پر ائر کینیڈا کا عملہ اس کی ضروری مرمت کا کام انجام دے گا۔

(جاری ہے)

پی آئی اے نے ٹورنٹو ایئر پورٹ پر پی آئی اے کو گرا?نڈ ہینڈلنگ فراہم کرنے والی ایجنسی کے ساتھ اس واقع کی تحقیق کے متعلق رابطہ کیا ہے، ترجمان نے بتایا کہ طیارے کی خرابی کی وجہ سے پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا۔ اسلام آباد سے مانچسٹر کے لئے روانہ ہونے والی پروازPK701 کی روانگی تاخیر کا شکار ہو گئی لیکن پی آئی اے نے متبادل انتظامات کے ذریعے شیڈول میں معمولی تبدیلی کر کے PK701 چار گھنٹے اور تیس منٹ کی تاخیر سے ہفتہ کی شام سات بجے مانچسٹر کے لئے روانہ ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :