نواز شریف کو گرفتارکر کے نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔ڈاکٹر طاہر القادری
نواز، شہباز دونوں قومی مجرم، رعایت دینے کا مطلب آئین، عدلیہ سے کھلا انحراف ہو گا،ادارے گلے سڑے متعفن نظام کی بجائے ملک بچانے کی فکر کریں، ن لیگ نے جھوٹے کو صدر بنا کر پیغام دیا کہ ہماری نظر میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی کوئی حیثیت نہیں،لوٹی گئی دولت واپس لانا احتساب کے اداروں کی اصل آزمائش ہے،پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ کی کور کمیٹی ممبران سے ٹیلیفونک گفتگو
ہفتہ 21 اکتوبر 2017 22:36
(جاری ہے)
ادارے گلے سڑے کرپشن زدہ متعفن نظام کی بجائے پاکستان کو بچانے کی فکر کریں۔سپریم کورٹ کی طرف سے جھوٹا ثابت ہونے والے شخص کو پارٹی صدر بنا کر پوری ن لیگ نے قوم کو یہ واضح پیغام دیا ہے کہ ہم جھوٹ، کرپشن اور لوٹ مار کے حامی ہیں اور ہمارے نزدیک سپریم کورٹ کے فیصلوں، آئین، قانون ،جمہوری اخلاقیات کی کوئی حیثیت نہیں۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ نواز شریف عادی بھگوڑا ہے، یہ اپنا ساز و سامان بیرون ملک شفٹ کر چکے ہیں، ان کا پاکستان میں اقتدار کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے،جب تک خائن کی باقیات اقتدار میں ہیں یہ آتا جاتا نظر آتا رہے گا،جب یہ امید بھی ٹوٹ گئی تو پھر فیصلے آنے سے پہلے ہی بھاگ جائے گا۔فرد جرم کا ہر حرف سچ پر مبنی ہے اور جو کرپشن اب تک سامنے آئی اس کی حیثیت سمندر کے ایک قطرے جیسی ہے، ان کے بیشتر اثاثے اور اکا?نٹس ابھی پردہ راز میں ہیں،لوٹی گئی دولت واپس لانا احتساب کے اداروں کی اصل آزمائش ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ نواز شریف معاشی دہشت گرد ثابت ہو چکا، قاتل اعلیٰ کے کرتوت جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ میں ہیں، جس دن یہ رپورٹ منظر عام پر آجائے گی سانحہ ماڈل ٹا?ن کے قاتلوں کے چہروں پر پڑا ہواپردہ اٹھ جائیگا۔ہم جسٹس باقر نجفی کمیشن رپورٹ کے پبلک ہونے کا انتظار کررہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
-
صدر زرداری کے ویڑن ’ایڈ نہیں ٹریڈ‘ کو مشعل راہ بنانے کی ضرورت ہے، شازیہ مری
-
آصف زرداری، نواز شریف، یوسف گیلانی کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس، نیب سے رپورٹ طلب
-
فلیگ شپ، ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز بری
-
ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی
-
اب آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، پارک لین ریفرنس میں وکیل کے دلائل
-
سیالکوٹ، گھریلو تنازع پربیوی نے پیٹرول چھڑک کر شوہرکو آگ لگا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.