ایم کیو ایم پاکستان اور ایم کیو ایم لندن ایک ہی ہیں ،فاروق ستار کے متحدہ قومی موومنٹ لندن سے رابطے ہیں، وہ ان سرگومیوں کو روکیں ورنہ ویڈیو پیش کردوں گا ، ارم عظیم فاروق ستار کی چہیتی ہیں

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما سلمان مجاہد کی نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 22:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما سلمان مجاہد نے دعویٰ کیا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان اور ایم کیو ایم لندن ایک ہی ہیں ،فاروق ستار کے متحدہ قومی موومنٹ لندن سے رابطے ہیں وہ ان سرگومیوں کو روکیں ورنہ ویڈیو پیش کردوں گا ، ارم عظیم فاروق ستار کی چہیتی ہیں۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما سلمان مجاہد نے ایم کیو ایم پاکستان سے متعلق اہم انکشافات کئے ،انہوں نے کہا کہ فاروق ستار کے متحدہ قومی موومنٹ لندن سے رابطے ہیں ،کشور زہرہ بھی لندن والوں سے رابطے میں ہیں ،کشور زہرہ 22اگست کے بعد متعدد مرتبہ بھارت گئیں ،ایم کیو ایم پاکستان اسٹیبلشمنٹ کو دھوکہ دے رہی ہے ، ایم کیو ایم پاکستان اور ایم کیو ایم لندن ایک ہی ہیں ، کامران ٹیسوری کو ڈپٹی کنوینر بنانے پر رہنما?ں میں ہاتھا پائی ہوئی ،فاروق ستار،خواجہ اظہار ،وسیم اختر اور فیصل سبزواری محکموں سے پیسے لیتے ہیں۔

(جاری ہے)

سلمان مجاہد نے کہا کہ فاروق ستار سرگومیوں کو روکیں ورنہ ویڈیو پیش کردوں گا ،کشور زہرہ کے اکا?نٹ سے پیسے لندن منتقل کئے جاتے ہیں۔ایم کیو ایم پاکستان میں دھڑے بندی ہے ،5سی6لوگ پارٹی پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ارم عظیم فاروق ستار کی چہیتی ہیں۔ارم عظیم کیلئے ہوٹل میں فاروق ستار کے نام سے کمرہ بک ہوتا ہے۔کراچی پیکج میں کمیشن کا گیم ہے۔