Live Updates

عمران خان کی کاوشوں سے مافیا کا ڈان اور گاڈ فادر نااہل ہوا ، پی ٹی آئی نے نواز شریف کے خلاف کیس کیلئے سڑکوں اور عدالت میں محنت کی

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کالودھراں میں جلسہ عام سے خطاب

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 22:36

لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اوررکن قومی اسمبلی جہانگیر ترین نے کہاہے کہ عمران خان کی کاوشوں سے مافیا کا ڈان اور گاڈ فادر نااہل ہوا ہے، پی ٹی آئی نے نواز شریف کے خلاف کیس کیلییسڑکوں اور عدالت میں محنت کی۔وہ ہفتہ کو لودھراں میں جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

جہانگیر ترین کا مزید کہناہے کہ ابھی تک نواز شریف کو سمجھ نہیں آرہی کہ ان کیساتھ ہوا کیا ہے، انہیں اس وقت سمجھ آئیگی جب عدالتی کارروائی اپنے منطقی انجام تک پہنچے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آخر کار ایک انہونی چیز ہوئی نواز شریف نااہل ہوئے ور پھر وہ سڑکوں پر جاجا کر کہنیپر مجبور ہوئے کہ مجھے کیوں نکالا۔جہانگیر ترین نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی جلد جنوبی پنجاب میں جلسے کرے گی، عمران خان 28اکتوبر کو میانوالی، 2نومبر کو احمد پور شرقیہ، 3نومبر کو کوٹ ادو اور 4نومبر کو خانیوال میں خطاب کریں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات