نواز شریف کو چھوڑ کر جانے والے ذلیل و رسوا ہو نگے ، نواز شریف ہی (ن) لیگ کے واحد لیڈر ہیں، میاں صاحب کے خلاف مقدمات ناجائز ہیں وہ سرخرو ہوں گے

وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر راجہ فاروق حیدر کی گفتگو

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 22:36

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ نواز شریف کو جو بھی چھوڑ کر جائے گا ذلیل و رسوا ہو گا، میاں نواز شریف ہی (ن) لیگ کے واحد لیڈر ہیں، ان پر ناجائز مقدمات بنائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو لندن گفتگو کرتے ہوئے راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ سب کو سمجھ لینا چاہیے، میاں نواز شریف ہی (ن) لیگ کے واحد لیڈر ہیں، نواز شریف کو جو بھی چھوڑ کر جائے گا ذلیل و رسوا ہو گا، میاں صاحب کے خلاف مقدمات ناجائز ہیں وہ سرخرو ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :