Live Updates

آئندہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کی ضمانتیں ضبط کروا د یں گے ، احسن اقبال

صرف میں نہیں پاکستان کے تمام 20کروڑ عوام ارسطو ہیں، وہ جانتے ہیں کہ سازشیں کون کر رہا ہے، وفاقی وزیر داخلہ کا نارووال میں تقریب سے خطاب

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 22:36

آئندہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کی ضمانتیں ضبط کروا د یں گے ، احسن ..
نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے پی ٹی آئی کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2018کے انتخابات میں (ن) لیگ تحریک انصاف کے امیدواروں کی کی ضمانتیں ضبط کروا د ے گی ،صرف میں نہیں پاکستان کے تمام 20کروڑ عوام ارسطو ہیں، وہ سب جانتے ہیں کہ سازشیں کون کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو نارووال میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عوام سب جانتی ہے کہ اس وقت ملک میں سازشیں کون کر رہا ہے، 2018کے انتخابات میں پی ٹی آئی کی نمائش ضبط کروائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان مجھے مسلم لیگ (ن) کا ارسطو کہتے ہیں، پاکستان کے 20کروڑ عوام ہی ارسطو ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات