یوم آزادی کی 70 ویں سالگرہ کی تقریبات کے سلسلے میں خنجراب پاس سے پاکستان موٹر ریلی کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 22:22

یوم آزادی کی 70 ویں سالگرہ کی تقریبات کے سلسلے میں خنجراب پاس سے پاکستان ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) پاکستان آرمی کے زیر اہتمام یوم آزادی کی 70 ویں سالگرہ کی تقریبات کے سلسلے میں خنجراب پاس سے پاکستان موٹر ریلی کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پاکستان کے معروف کوہ پیما نذیر صابر اور ثمینہ بیگ افتتاحی تقریب کے مہماں خصوصی تھے جبکہ فورس کمانڈر ناردرن ایریا میجر جنرل ثاقب محمود ملک،چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز اور سویلین اور فوجی حکام بھی افتتاحی تقریب میں موجود تھے۔

موٹر ریلی خنجراب سے شروع ہوکر گلگت،بابو سر،اسلام آباد،جنوبی وزیرستان،کوئٹہ اور کراچی سے ہوتے ہوئے گوادر میں اختتام پزیر ہوگی۔ریلی دس دنوں میں تین ہزار کلو میٹر کا فاصلہ طے کریگی۔ریلی کے بنیادی مقاصد میں مہماتی کھیلوں اور سیاحت کا فروغ،ثقافتی ورثے اور انگور کے فصلوں کے تحفظ کو اجاگر کرنا شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :