Live Updates

حمزہ شہباز کو ان کے والد شہباز شریف نے اپنے تایا کیخلاف آواز اٹھانے کی اجازت دے دی ہے: کاشف عباسی کا دعوی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 21 اکتوبر 2017 22:02

حمزہ شہباز کو ان کے والد شہباز شریف نے اپنے تایا کیخلاف آواز اٹھانے ..
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21اکتوبر2017ء) کاشف عباسی کا دعوی ہے کہ حمزہ شہباز کو ان کے والد شہباز شریف نے اپنے تایا کیخلاف آواز اٹھانے کی اجازت دے دی ہے۔

(جاری ہے)

 تفصیلات کے مطابق معروف صحافی اور اینکر کاشف عباسی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حمزہ شہباز نے نواز شریف اور مریم نوازکی اداروں سے ٹکراو کی پالیسی کیخلاف جو موقف اختیار کیا ہے، انہیں اس معاملے میں شہباز شریف کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ شہباز شریف نے ہی حمزہ شہباز کو اجازت دی ہے کہ وہ میڈیا میں جا کر نواز شریف اور مریم نواز کی پالیسی کیخلاف آواز اٹھائیں۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :