شہر بھر میں تجا وز ات کے خلا ف آ پریشن جاری

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 22:22

ملتان ۔21اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء)ڈ پٹی کمشنر ملتا ن نا در چٹھہ کی ہدایت پر شہر بھر میں تجاوزات کے خلا ف آ پریشن بھر پور انداز میں جا ری ہے‘اس سلسلے میں گز شتہ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر فا روق ڈو گر کی قیا د ت میں گھنٹہ گھر اور حسین آ گا ہی کے علاقوں میں تجا وز ات قائم کر نے والو ں کے خلاف بھر پور آ پر یشن کیا گیا‘آپر یشن میں سول ڈیفنس اہلکاروں ‘ ضلعی پولیس اور میو نسپل کا ر پو ر یشن نے بھی حصہ لیا ۔

ا نسد اد تجا وزات سکو اڈ نے بھا ر ی مشینر ی کے ہمرا ہ گھنٹہ گھر چو ک اور چو ک فو ار ہ تک قا ئم پختہ تعمیر ات مسما ر کر کے سٹر ک پر کھڑ ی ریڑ ھیا ں بھی قبضے میں لے لیں ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر فاروق ڈو گر نے تا جر بر ادری سے اپیل کی کہ ٹر یفک کے بہائو میں رکا وٹ بننے وا لے عنا صر کی تا جر از خود حو صلہ شکنی کر یں اور انہیں اپنی دکا ن کے سامنے تجاوز کر نے کی اجا زت نہ دیں ۔

(جاری ہے)

فاروق ڈو گرنے کہا کہ ایک ہفتے میں 11 سے زائد افرا د اور دکاندا رو ںکے خلا ف تجا وزا ت ایکٹ کے تحت مقد ما ت در ج کر ائے گئے ہیں ۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ شہر کے مصرو ف چو کو ں پر مستقل بنیا دو ں پر انسد اد تجا وز ات کیمپ لگا ئے گئے ہیں جہا ں میو نسپل کا ر پوریشن کاعملہ 24 گھنٹے ڈ یو ٹی سر انجا م دے گا ۔قبل از یں خصوصی سکواڈ نے شہبا ز شر یف ہسپتا ل ، فا طمہ جنا ح گا ئنی ہسپتا ل سمیت چلڈ ر ن ہسپتا ل کے گیٹ پر بھی تجا وز ات کے خلا ف آ پر یشن کر کے را ستے کلیئر کر ائے ۔