بوگس چیک دینے پر تین افراد کے خلاف مقدمات درج

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 22:03

رحیم یار خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) دھوکہ دہی کی3واقعات میں نوسر باز ملزمان نی11لاکھ روپے کی رقم ہتھیالی‘ ادائیگی کیلئے دیئے جانے والے چیک بنکوں سے بوگس ثابت ہونے پر پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق دھوکہ دہی کا پہلا واقعہ شہری وقاص خورشید کے ساتھ پیش آیا جس سے ملزم مزمل شاہد نے تعلق کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ضرورت کے تحت 1لاکھ روپے کی رقم ادھار لی اور رقم کی ادائیگی کیلئے مقامی بنک کاچیک دے دیا، دوسراواقع غلہ منڈی کے آڑھتی عبدالقیوم کے ساتھ پیش آیا جس سے ملزم عمر فاروق نی3لاکھ50ہزارروپے مالیت کا کاروباری لین دین کیا اور رقم کی ادائیگی کیلئے مقامی بنک کا چیک دے دیا جبکہ تیسراواقع بھی سبزی منڈی کے آڑھتی ظفر احمد کے ساتھ پیش آیا جس سے ملزم ملک اسلم نے 6لاکھ50ہزارروپے مالیت کا کاروباری لین دین کیا اور رقم کی ادائیگی کیلئے مقامی بنک کا چیک دے دیا ملزمان کی جانب سے ادائیگی کیلئے دیئے جانے والے چیک بنکوں سے بوگس ثابت ہونے پر پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔