جعلی و غیر معیاری ادویات کی فروخت میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں،اعتزاز انجم

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 22:03

رحیم یار خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)اعتزاز انجم نے کہا کہ ہے جعلی و غیر معیاری ادویات کی فروخت میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ، ڈرگ انسپکٹرز متعلقہ تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنر ز کی سربراہی میں ایسے افراد کے خلاف بلا تفریق کاروائی کریں جو بغیر لائسنس و اتھارٹی میڈیکل پریکٹس میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس میں مختلف میڈیکل سٹورز و کلینک مالکان کے خلاف ڈرگ انسپکٹرز کی جانب سے کی جانے والی کاروائیوں کی سماعت کے دوران کیا۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر مخدوم بشار ت حسین ہاشمی، سیکرٹری اسد اللہ سمیت چاروں تحصیلوں کے ڈرگ انسپکٹرز موجود تھے۔اس موقع پر 35کیسز کو سماعت کی گئی جس میں سے ایک میڈیکل سٹور مالک کے خلاف ایف آئی آر، 6کو وارننگ جبکہ دیگر کو مزید سماعت کے لئے ڈرگ کورٹ بھیج دیا گیا۔