مخبری کے شبہ میں دوستوں نے گولی مار کر دوست کو قتل کر دیا

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 22:03

چیچہ وطنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) دو ملزمان نے پولیس کو مخبری کے شبہ میں اپنے دوست کر گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا،پولیس کے مطابق گائوں 24/14-L کے رہائشی ملزمان ذاکر اور مجاہد کو شبہ تھا کہ انکا دوست نور محمد لوہڑی پولیس کو انکی مخبری کرتا ہے ،اسی رنج میں ملزموں نے مقتول نور محمدکو کسی کام کے بہانے گھر سے بلایا اور موٹر سائیکل پر بٹھا کر قریبی ڈیرہ پر لے گئے جہا ں فائرنگ کرکے اسے ابدی نیند سلادیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :