چیچہ وطنی،جھاڑیوں سے نا معلوم شخص کی نعش برآمد

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 22:03

چیچہ وطنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) چیچہ وطنی ریلوے پھاٹک کے قریب جھاڑیوں سے نا معلوم شخص کی نعش برآمد،پولیس کے مطابق اوور ہیڈ برج سے چند فرلانگ کے فاصلہ پر ریلوے لائن کے قریب جھاڑیوں سے 65سالہ شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے جسکی شناخت نہیں ہو سکی ہے، پولیس نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سے پوسٹ مارٹم کے بعد میت کو لاوارث قرار دیکر مرکزی قبرستان میں سپرد خاک کردیا۔