ہماری قیادت قوم کو درپیش قومی سماجی ‘ سیاسی مشکلات کے حل کے لئے احساس ذمہ داری کا بروقت مظاہرہ کررہی ہے، عوامی نیشنل پارٹی

امن کے میدان میں بہت بڑے بڑے دعویدار آج قوم کا سامنا کرنے سے کترا رہے ہیں لہٰذا قوم نے ادراک اور فیصلہ کرنا ہے کہ کون سے قوتیں ہیں جو ان کے لئے جان نچھار کرنے کے لئے بھی گریز نہیں کرتے، رہنما

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 22:03

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت قوم کو درپیش قومی سماجی ‘ سیاسی مشکلات کے حل کے لئے احساس ذمہ داری کا بروقت مظاہرہ کررہی ہے امن کے میدان میں بہت بڑے بڑے دعویدار آج قوم کا سامنا کرنے سے کترا رہے ہیں لہٰذا قوم نے ادراک اور فیصلہ کرنا ہے کہ کون سے قوتیں ہیں جو ان کے لئے جان نچھار کرنے کے لئے بھی گریز نہیں کرتے اور وہ کون لوگ ہیں جنہوں نے قوم کے جذبات اور احساسات کو ٹھیس پہنچائی ہے پشتونوں کو ملک کے اندر ایک وحدت میں پرونے کے لئے نکلے ہیں اور 27 اکتوبر کا جلسہ عام پشتونوں کی یکجہتی کی پہلی اینٹ ثابت ہوگی پشتونخواوطن کے طول و عرض میں عوامی نیشنل پارٹی و فکر باچا خان کو ترقی و خوشحالی کا واحد ذریعہ اور پلیٹ فارم کا فیصلہ ہو چکا ہے ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغرخان اچکزئی ‘ پارلیمانی لیڈر انجینئرزمرک خان اچکزئی ‘ حاجی نظام الدین کاکڑ ‘ رکن مرکزی کمیٹی ارباب مجیب الرحمان اصغر علی ترین ‘ ملک عثمان اچکزئی ‘ اسد خان اچکزئی ‘ عبدالباری کاکڑ ‘ حاجی جبار کاکڑ ‘ رشید خان ناصر ‘ عبیداللہ عابد ‘ محبت کاکا ‘ عبدالباری کاکڑ ‘ جاوید کاکڑ ‘ لالہ خان مسے زئی ‘ جمیل پیرعلی زئی ‘ گلباران افغان ‘ ساد اللہ خپلواک ‘ سردار وہاب خان ‘ حاجی نعمت ‘ باری آغا اور صادق کاکڑ نے باچا خان مرکز چمن ‘ کاکا جی برما پیرعلی زئی مغٹیان ‘ بوستان ‘ پشین کارپوریشن کلی لمڑان ‘ کلی تراٹہ اور یاروں میں ورکرز کنونشن کے شمولیتی اجتماعات اور عوامی رابطہ مہم کے دوران کیا گیا اس موقع پر سرطعیب سرباز نے پشتونخوامیپ سے درجنوں کارکنوں سمیت مستعفی ہو کر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا مقررین نے تنظیمی ذمہ داران پارٹی کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ دن رات ایک کرکے 27 اکتوبر کے جلسہ عام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے اپنی تنظیمی ذمہ داریوں کوبخوبی احسن سرانجام دیں کیونکہ پشین بازار جلسہ عام اور اس میں ملی مشر اسفندیار ولی خان کی شرکت انتہائی اہمیت کی حامل رہے گی خصوصاً ایسے حالات میں جب انتخابات قریب قریب ہیں اور مختلف قوتیں ماضی کی مانند اس بار بھی پشتونوں کو دھوکہ دینے اور جذبات سے کھیلنے اورمجروح کرنے کے لئے نئے اندازمیں پھر نکل رہے ہیں دریں اثناء صوبائی قائدین آج زیارت ‘ گلستان اورپشین میں ورکرز کنونشن میں شرکت کریں گے ۔