کوئٹہ،مفتی محمودکانفرنس کی تیاریاں عروج پرپہنچ گئیں ، مولانا کمال الدین

کانفرنس میں لاکھوں افرادشرکت کریں گے،صوبائی ناظم جمعیت علماء اسلام

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 22:03

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2017ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی ناظم مولاناصاحبزادہ کمال الدین نے مفتی محمودکانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں صوبائی سیکرٹریٹ میںسینئررہنماؤں اور مختلف کمیٹیوں کے سربراہان سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ مفتی محمودکانفرنس کی تیاریاں عروج پرپہنچ گئیںاستقبالیہ،انتظامیہ،سالاروںاورپبلسٹی کمیٹیوں کے سربراہان اوران کے معاونین اپنی اپنی ذمہ داریوں میں مصروف عمل ہیں کانفرنس کے لئے بڑے پیمانے پر تیاریاں جاری ہیں کانفرنس میں لاکھوں افرادشرکت کریں گے انہوں نے کہاکہ جمعیت ہی اس صوبے کی واحداکثریتی جماعت ہے جس کے پاس عوام کی بڑی تعدادوابستہ ہے اورمزیدجوق درجوق لوگ شمولیت اختیارکررہے ہیں انہوں نے کہاکہ کانفرنس کے لئے تمام اضلاع میں تیاریاں شروع کردی گئی ہیں قلعہ سیف اللہ،لورالائی،پشین،خضدارسمیت دیگراضلاع میں وال چاکنگ اوراشتہارات مہم جاری ہے انہوں نے کہاکہ تین سال قبل جمعیت کی صوبائی سطح پرمفتی محمودکانفرنس کاانعقادکیاگیاتھاجس میں ریکارڈلوگوں نے شرکت کی تھی اس باروہی ریکارڈدوبارہ جمعیت کی توڑدے گی اوراس سے زیادہ لوگ کانفرنس میں شرکت کریں گے اسی لئے کانفرنس کی جگہ تبدیل کردی انہوںنے کہاکہ جمعیت ہی امیدکی آخری کرن ہے لوگوں کی امیدیں جمعیت کی قیادت سے وابستہ ہیں کانفرنس میں مفتی محمودؒکے مقدس مشن کوپایہ تکمیل تک پہنچانے کے عزم کااظہارکیاجائے گاکارکنوں کو تیاریاں مزیدتیزکرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :