دین اسلام اورتحفظ ختم نبوت کے لئے مفکراسلام مولانامفتی محمودؒکی خدمات پرپوری قوم کوفخرہے،مولانافیض محمد

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 22:03

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2017ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیرمولانافیض محمد،مولاناانوارالدین،مولاناامیرزمان،مولاناعبداللہ جتک،مولاناغلام قادرقاسمی،مولانانوراللہ،حاجی عبدالواحدصدیقی،حاجی عبدالباری اچکزئی،مفتی غلام حیدراورسیدجانان آغانے کہاہے کہ دین اسلام اورتحفظ ختم نبوت کے لئے مفکراسلام مولانامفتی محمودؒکی گرانقدرخدمات پرپوری قوم کوفخرہے اسلامی نظام کے نفاذاورمسلمانوں کے خلاف طاغوتی قوتوں کی سازشوں کوناکام بنانے کے لئے مفتی محمودکے کارنامے قابل فخرہیں ان کی یادمیں صوبائی سطح پرعظیم الشان وتاریخ سازمفتی محمودکانفرنس کی تیاریاں صوبہ بھرمیںزوروشورسے جاری ہیں اور مختلف اضلاع میں اجلاس ‘کنونشن اورپرگرام منعقدہورہے ہیں انہوں نے کہاکہ کانفرنس کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جنہوں نے اپناکام شروع کردیاہے شہرمیںجے ٹی آئی کے کارکنان مسلسل تیاریوں میں مصروف ہیں جھنڈے اوراشتہارات لگانے کی مہم جاری ہے پورے صوبے میں جوش وجذبے کے ساتھ تیاریاںجاری ہیں انہوں نے کہاکہ ملک کی موجودہ نازک صورتحال بالخصوص بلوچستان کے حالات کے پیش نظرقائدجمعیت مولانافضل الرحمان کادورہ بلوچستان اورکانفرنس سے خطاب انتہائی اہمیت کاحامل ہے کانفرنس کے انعقادسے کارکنوں میں نیاجذبہ پیداہواہے کانفرنس کے دوررس تنائج برآمدہوں گے انہوں نے کہاکہ کانفرنس سے دیگرصوبوں کے امراء اورجیدعلماء کرام بھی خطاب کریں گے کانفرنس میں تمام اضلاع کے ساتھی جلوسوں کی شکل میں شرکت کریں گے انہوں نے وکلاء،تاجربرادری،طلبہ،اقلیتی برادری اوردیندارعوام سے اپیل کی کہ وہ کانفرنس میں بھرپورشرکت کریں۔