پمز کو شہید زوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی سے علیحدہ ہ نہ معاملہ
ہسپتال کے ڈاکٹروں ، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کا بڑا احتجاجی جلسہ ،جماعت اسلامی کے نائب امیر میاں محمد اسلم، قومی اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللٰہ سمیت اسلام آباد کے مختلف یونین کونسل کے نمائندو اور یونینز کے عہدیداروں کی شرکت منگل تک کیبنٹ سے پمز ہسپتال کو یونیورسٹی سے علیحدگی کا آرڈنینس جاری نہ ہوا تو ہسپتال کو مکمل بند کیا جائے گا، شرکاء کا حکومت کو الٹی میٹم
ہفتہ 21 اکتوبر 2017 22:03
(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ پمز کبھی یونیورسٹی نہیں بنے گا،جان دے دیں گے لیکن یونیورسٹی نہیں بننے دیں گے۔
انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بل اسمبلی میں پیش نہ کیا تو اسمبلی کیا کرے گی،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری چکر دینے چھوڑ دیں،اپ لوگوں نے سازش کوکامیاب نہیں ہونے دینا،حکومتیں اس طرح کے ماحول میں لالچ دیتیں ہیں۔انھوں نے کہا کہ حکومت دس مزید یونیورسٹیاں بنائیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں لیکن پمز کو فلاحی ادارہ رہنے دو،اپ لوگ اپنی جدوجہد جاری رکھیں اور اپ اپنا حق لے کر رہیں گے۔جماعت اسلامی صاحبزادہ طارق اللہ نے خطاب میں کہا کہ پمز اسلام اباد کا واحد ہسپتال ہے جہاں جڑواں شہروں کے علاوہ خیبر پختونخوا اور دوردراز علاقوں سے مریض آتے ہیں اب ہسپتال میں احتجاج کے باعث مریض واپس جاری ہیں۔انھوں نے کہا کہ پمز کے مسئلہ پر پارلیمنٹ میں آوازآٹھائی ہے لیکن ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کبھی مطمئن نہیں کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ دو تاریخ کے اسمبلی کے اجلاس میں توجہ دلاو نوٹس دوں گا،اگر مطالبات نہ مانے گئے تو اپ اسمبلی کے باہر احتجاج کریں گے ہم اپ کے ساتھ ہوں گے۔پی ٹی ائی کے علی اعوان نے کہا کہ پمز ہسپتال کو یونیورسٹی کے ساتھ ملانے سے ملازمین کے تمام سرکاری حقوق سلب ہو گئے ہیں،بیس پچیس سال نوکری کرنے والے کہاں جائیں گے،کے پی کے میں سب سے زیادہ تنخواہ ڈاکٹرزاور پیرا میڈیکل سٹاف کو دی جا رہی ہے،ہم نے کے پی کے میں ہسپتالوں کو خودمختاری دی،پی ٹی ائی پمز ملازمین کے ساتھ کھڑی ہے،دو نومبر کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلا لیا گیا ہے اگر اس میں بل منظور نہیں کرتے تو ہم اپ کے ساتھ احتجاج کریں گے۔جلسہ کے شرکائ نے مطالبہ کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.