آئی سی سی کی اینٹی کرپشن یونٹ ٹیم کی جانب سے سرفراز احمد سے پوچھ گچھ، قومی ٹیم کے کپتان کو سخت سوالات کا سامنا

آپ مبینہ فکسر کو کب سے جانتے ہیں ، پہلے کبھی مبینہ فکسر سے لین دین کیا کیا آپ نے مبینہ فکسرکا کبھی کوئی تحفہ قبول کیا ، سرفراہ نے تمام سوالات کے جوابات دیئے ، پی سی بی نے بھی آئی سی سی تفصیلات حاصل کرلیں

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 22:02

آئی سی سی کی اینٹی کرپشن یونٹ ٹیم کی جانب سے سرفراز احمد سے پوچھ گچھ، ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2017ء) آئی سی سی کی اینٹی کرپشن یونٹ ٹیم کی جانب سے سرفراز احمد سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سے سٹے بازوں نے رابطہ کرکے انہیں میچ فکسنگ کرنے کی پیش کش کی۔ تاہم سرفراز احمد نے پیش کش کو ٹھکراتے ہوئے اس تمام معاملے سے متعلق پی سی بی کو رپورٹ کر دیا۔

تاہم پی سی بی کو تمام معاملے کی رپورٹ دینے کے باوجود سرفراز احمد سے آئی سی سی کی اینٹی کرپشن یونٹ ٹیم کی جانب سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ آئی سی سی ٹیم کی جانب سے قومی ٹیم کے کپتان سے سخت سوالات کیے گئے۔اینٹی کرپشن یونٹ نے سرفراز احمد سے پوچھا کہ آپ مبینہ فکسر کو کب سے جانتے ہیں رفراز احمد سے یہ بھی پوچھا گیا کہ پہلے کبھی مبینہ فکسر سے لین دین کیا تحقیقات کاروں نے یہ سوال بھی کیا کہ کیا آپ نے مبینہ فکسرکا کبھی کوئی تحفہ قبول کیا سرفراز احمد نے آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیے جو انہوں نے ریکارڈ کر لئے دوسری جانب پی سی بی نے بھی آئی سی سی سے تمام تفصیلات حاصل کرلیں ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ سری لنکا کے خلاف متحدہ عرب امارات میں جاری سیریز کے دوسرے میچ سے قبل سرفراز احمد کو مبینہ طور پر عرفان نامی شخص کی جانب سے اسپاٹ فکسنگ کی پیش کش کی گئی تھی۔سرفراز احمد نے فوری طور پر اس کی اطلاع پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کو دی تھی جس کی اطلاع بورڈ حکام نے فوری طور پر آئی سی سی کو دی تھی۔ آئی سی سی ٹیم کی پوچھ گچھ ختم ہونے کے بعد سرفراز احمد اپنے ہوٹل کیلئے روانہ ہوگئے۔