پی آئی ٹی بی نے عوام کو ٹریفک سے متعلق مسائل کا حل فراہم کرنے کیلئے سمارٹ فون ایپلی کیشن تیار کر لی

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 21:49

پی آئی ٹی بی نے عوام کو ٹریفک سے متعلق مسائل کا حل فراہم کرنے کیلئے سمارٹ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے عوام کو ٹریفک سے متعلق مسائل کا حل فراہم کرنے کیلئے سمارٹ فون ایپلی کیشن تیار کر لی ۔

(جاری ہے)

ایپلی کیشن لوگوں کو ڈرائیونگ لائسنس ،گوگل نقشے کے ذریعے ٹریفک سے متعلق تازہ معلومات ، سڑکوں پر ٹریفک جام کی صورتحال اور جرمانہ جمع کرانے کیلئے قریبی بینک کے بارے میں معلومات فراہم کرے گی۔شہریوں کو ہدایاتی پیغامات کے ذریعے سڑکوں پر احتجاج اور سڑکیں بند ہونے کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی جائیں گی ۔یہ ایپلی کیشن سٹی ٹریفک پولیس لاہور اور پنجاب پولیس کے تعاون سے تیار کی گئی ہے جو بلامعاوضہ دستیاب ہے۔

متعلقہ عنوان :