ضلعی انتظامیہ دیامر کے زیراہتمام مقابلہ محفل حسن قرات ونعت خوانی کا انعقاد، کثیر تعداد میں علما اور طلبا کی شرکت

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 21:58

چلاس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) ہائی سکول چلاس کے ہال میں ضلعی انتظامیہ دیامر کے زیراہتمام مقابلہ محفل حسن قرات ونعت خوانی بین المدارس پراگرام انعقاد ہوا جس میں سب ڈویژن چلاس کے مختلف دینی مدارس سے کثیر تعداد میں علمااکرام اور طلبا نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

مقابلہ محفل میں تلاوت قرآن پاک و نعت اور تقاریر کے مقابلے ہوئے اس دوران ہال میں موجود ہائی سکول کے تین معلمین نے تقاریرنعمت خوا اور تلاوت کرنیوالے طلبا کے کارگردگی کے مدنظر رکھتے ہوئے ا ن کی سلیکشن کی اور رزلٹ کو علما اکرام کے سامنے پیش کیا ، باقاعدہ اعلان کے سکول ہال کے اندر تشریف فرماں کمشنر دیامر استور ڈویژن عبدالوحیدشاہ اے ڈی سی ظہور احمد مری، اے سی بلال ،سابق نگران وزیر عنایت اللہ شمالی او علمائے اکرام نے پوزیشن ہولڈر طلبا میں نقادی انعامات تقسیم کی اس موقعے پر کمشنر دیامر استور ڈویژن عبدالوحید نے علما کرام طلبا اور ہال کے اندر موجود تمام مہمانوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ 27تاریخ کو بروز جمعہ نماز کے بعد ہائی سکول گرونڈ میں فائنل پروگرام کا انعقاد کیاگیاہے جس میں آپ سب کو دعوت دی جاتی ہیاس پروگرام میں کچھ مہمانان علما اکرام بیرون ملک مصر سے تشریف لارہے ہیں اورتشریف لانیوالے علماآپ سیاپنے خوبصورت آواز میں مخاطب بھی ہونگے اس کے علاوہ بھی گلگت سے ہمارے معزز مہمان تشریف لارہے کمشنر نے ایک بار پھر تمام علما طلبا اور لوگوں گزارش مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ بین المادرس کے تقریب میں شرکت فرمائے،آخر میں کمشنر دیامر استور ڈویژن نے ہمالیہ ٹوڈے کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مشن اور یہ پروگرام کا انعقاد کا مقصد مدارس کے طلبا کی صلاحیتوں کو پوری دنیاں میں دیکھنا ہے اور دیامر کیاندر دینی مدارس کے طلبا میں قابلیت کوٹ کوٹ کے بھراہوا ہے جس کے ہم نے حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :