لامودی کے زیر اہتمام پراپرٹی شو کا انعقاد جڑواں شہروں سے تعلق رکھنے والی عوام کا پاک چائنہ فرینڈ شپ سینٹر پر تاندھا بندھا رہا

پراپرٹی شو میں تفریحی کیساتھ ساتھ عوام رئیل اسٹیٹ کے منصوبوں میں سرمایہ کاری اور تفصیلات حاصل کر سکیں گے

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 21:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء)آن لائن رئیل اسٹیٹ مارکیٹ پلیس لامودی کے زیر اہتمام عظیم الشان پراپرٹی شو کا کامیابی سے جاری ہے۔ اس فیسٹیول کا مقصد تمام سرگرم رئیل اسٹیٹ کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے درمیان اور معروف رئیل اسٹیٹ ڈویلپرز کے ساتھ تبادلہ خیال کر سکیں، اس کے ساتھ ساتھ فیملیز کے لئے ایک تفریحی سرگرمی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

دیگر نمائشوں کے برعکس یہ ایونٹ نہ صرف رئیل اسٹیٹ کی تجربہ کار شخصیات کے ساتھ تبادلہ خیال کا موقع فراہم کرتا ہے بلکہ ہفتہ کے اختتام پر ایک تفریحی سرگرمی بھی ہے جہاں لوگ اپنی فیملی کو بھی لا سکتے ہیں۔ یہاں آپ رئیل اسٹیٹ سے تعلق رکھنے والے ساتھیوں کی کمپنی سے لطف اندوز ہوں گے، تجربہ کار رئیل اسٹیٹ ایڈوائزر کے ساتھ بات چیت کے ساتھ ساتھ اپنی فیملی کے ساتھ ایک اچھا وقت گذاریں گے۔

(جاری ہے)

پسندید فوڈ برانڈز کی جانب سے مختلف سٹالز بھی لگائے گئے ہیں جبکہ بچوں کیلئے مختلف سرگرمیوں کا علیحدہ سے انتظام کیا گیا ہے۔ایونٹ کے پہلے روز ایک بڑے ٹرن آئوٹ کا تجربہ حاصل کیا گیا اور اسے بڑی کامیابی میں تبدیل کر دیا گیا۔ جڑواں شہروں سے تعلق رکھنے والے عوام، بچوں اور بزرگ افراد کا پاک چائنہ فرینڈ شپ سینٹر میں تانتا بندھا رہا اور پرجوش انداز میں ممتاز رئیل اسٹیٹ منصوبوں، سرمایہ کاری کے آپشن کے بارے میں دریافت کیا اور ماہرین کے ساتھ گفتگو کی۔

ملک کے ممتاز رئیل اسٹیٹ انوسٹمنٹ ایڈوائزر شفیق اکبر اور آن لائن رئیل اسٹیٹ مارکیٹ پلیس کے شریک بانی سعد ارشد نے گفت و شنید کی نشست میں ایونٹ کے حوالے سے روشنی ڈالی۔ ایک بیزار کن ایکسپو ہونے کی بجائے تمام شرکاء کے لئے ایک تفریحی ماحول کی فراہمی کے مقصد کے ساتھ یہ ایک کامیاب فیسٹیول ہے۔ عوام اسلام آباد کے خوبصورت موسم میں شاندار فوڈز سے لطف اندوز ہوتے نظر آئے جبکہ بچوں نے تفریحی ایریا میں حیرت انگیز کھیلوں میں وقت گذارا۔

اب تک تمام شرکاء کی رائے بہترین رہی ہے اور ہمیں امید ہے کہ کل زیادہ ٹرن آئوٹ دیکھنے میں آئے گا۔ یہ فیسٹیول ان تمام افراد کے لئے ایک بڑا موقع ہے جو رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں سرمایہ کاری یا صرف وفاقی دارالحکومت میں آئندہ کے منصوبوں کے بارے میں صرف تفصیلات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ لامودی نے جڑواں شہروں کے رہائشیوں کو اس عظیم الشان ایونٹ کا حصہ بننے کی دعوت دی ہے۔