اوپن یونیورسٹی نے ایم فل وپی ایچ ڈی پروگرامز کے انٹری ٹیسٹ کا شیڈول جاری کردیا

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 21:58

اِسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) علامہ اقبال اوپن یونیوسٹی نے ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلے کے لئے انٹری ٹسٹ کا شیڈول جاری کرکے تفصیلات ویب سائٹ پر فراہم کردئیے ہیں۔انٹری ٹیسٹ آج سے شروع ہوں گے جو 31اکتوبر تک جاری رہیں گے۔انٹری ٹیسٹ میں شمولیت کے لئے اُمیدواروں کو خطوط بھی ارسال کر دئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جن امیدواروں کو اب تک کال لیٹرز موصول نہ ہوئے ہوں ،ْ انہیں چاہیے کہ وہ اپنے قریبی علاقائی دفتر سے رجوع کریں ،ْ ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلہ کے لئے درخواست دینے والے جن اُمیدواروں کویونیورسٹی کے ارسال کردہ خطوط موصول ہوچکے ہوں ،ْ انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ خط میں دئیے گئے مقام پر ٹیسٹ کے لئے پہنچیں۔ایسے اُمیدوار جو داخلہ کے اہل ہیں لیکن اُنہیںانٹری ٹیسٹ میں شمولیت کے لئے خطوط نہ ملے ہوں ، انہیں چاہئیے کہ وہ بھی ٹیسٹ کے لئے مقررہ تاریخ اور وقت پر اپنے قریبی امتحانی مرکز میں پہنچ جائیں۔ یونیورسٹی کی جانب سے جاری کی گئی فہرستوں میں نام شامل ہونے پر اُنہیں ٹیسٹ میں شمولیت کی اجازت دے دی جائے گی۔