نیشنل پریس کلب کرکٹ چمپئن شپ سپر سکس مرحلے میں چھ ٹیموں کے درمیان مقابلے ہوئے

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 21:58

نیشنل پریس کلب کرکٹ چمپئن شپ سپر سکس مرحلے میں چھ ٹیموں کے درمیان مقابلے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) نیشنل پریس کلب کرکٹ چمپئن شپ سپر سکس مرحلے میں چھ ٹیموں کے درمیان مقابلے ہوئے۔ جس میں این پی سی گرین نے خیبر ٹی وی کو 10 وکٹوں سے شکست دی، این پی سی گرین کے سردار نوید 78 رنز اور کپتان مدثر چوہدری 52 رنز بنا کر دونوں کھلاڑی ناٹ آئوٹ رہے۔

(جاری ہے)

ڈان ٹی وی نے میٹرو واچ کو 48 رنز شکست دی، ڈان ٹی وی کے نوشاد عباسی نے 57 رنز بنائے، طاہر نصیر نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

این پی سی بلیو کی ٹیم نے نیو/نئی بات کی ٹیم کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا۔ این پی سی بلیو کے اویس کاظمی نے 58 رنز بنائے اور ظہیر نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اب سوموار سے جیتنے والی تینوں ٹیموں کے درمیان ٹرائی اینگل سیریز کا آغاز ہوگا۔ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی دو ٹیمیں فائنل کیلئے کوالیفائی کر جائیں گی۔آج کو وقفہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :