نارنگ منڈی ،گورنمنٹ پرائمری سکول ڈیرہ احمد آباد کے ہیڈ ماسٹر رانا محمد یوسف ریٹائر ہو گئے

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 21:58

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) گورنمنٹ پرائمری سکول ڈیرہ احمد آباد کے ہیڈ ماسٹر رانا محمد یوسف ریٹائر ہو گئے ان کے اعزاز میں پر وقار الودائی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں معززین علاقہ اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور رانا محمد یوسف کی بطور استاد کارکردگی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور ان کی تعلیمی خدمات کو بے حد سراہا گیا۔

(جاری ہے)

واضع رہے کہ اساتذہ نے اپنے سینئر کو پر نم آنکھوں سے الوداع کیا۔