پی پی نے ورکر سے لیکر قائدین تک جام شہادت نوش کر کے پاکستان اور جمہوریت کو مضبوط کیا،نیاز احمد عمرانی

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 21:54

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی نصیر آباد ڈویثرن کے سابق صدر میو نسپل کمیٹی اوستہ محمد کے وائس چیر مین نیاز احمد عمرانی عمرانی ہائو س میں سانحہ کار ساز کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کہاکہ پی پی پی نے ملک اور جمہوریت کیلے ورکر سے لیکر قائدین تک جام شہادت نوش کر کے پاکستان اور جمہوریت کو مضبوط کیا جس کی مثال دینا میں نہیں ملتی جس کی وجہ سے آج حادثاتی سیا ستدان جمہوریت کے نام پر ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں جن کا پسینہ تک نہیں بہاوہ بھی لیڈر کہلا تا ہے جس سے خود جمہوریت شرمارہا ہے انہوں نے کہا کہ 18اکتوبر2007کو محترم بے نظر بھٹو کو پوری پی پی پی قیادت سمیت شہید کر نے کا منصوبہ بنایا گیا تھا پی پی پی جیا لوں نے اپنے سنیوں پر بمیوں گو لیوں کو برداشت کر کے بی بی سمیت پوری قیادت کو بچایا جس سے ہمارا سیکڑوں کارکنان شہید ہوئے اور ہزاروں کارکن زخمی ہوئے تھے انہوں نے کہا کہ پی پی پی بلو چستان میر صادق عمرانی کی قیادت میں کل بھی مضبوط تھا آج بھی مضبوط ہے انہون نے کارکنوں سے مزید کہا کہ پورے بلو چستان کے سنیئر کارکنوں اور پی پی پی تنظیمں مسلہ ہے ہر اعلیٰ قیادت کو تحفظات سے آگا کیا ہے بہت جلد چیر مین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری سے ملاقات کر کے سینئر کارکنون کو خوشخبر ی دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :