لاہور، دو پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 21:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے دو پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اے آئی جی آپریشنزسی پی او پنجاب لاہور عمران کشور کو ڈی پی او نارووال جبکہ ڈی پی او نارووال محمد کاشف کو اے آئی جی آپریشنزسی پی او پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :