چین پاک اقتصادی راہداری موجودہ چینی قیادت کی بصیرت افروز بین الاقوامی منصوبے، ون بیلٹ ون روڈ کے اہم حصے کے طو پر اہمیت رکھتی ہے،گورنر بلوچستان
منصوبے میں دنیابھر سے سرمایہ کار ،ہنرمند افرادی قوت خطے میں آئیگی، ہمارا علاقہ اہم تجارتی اور صنعتی مرکز کے طور پر ترقی کرے گا جس میں روزگار کے غیرمعمولی وسیع مواقع پیدا ہوں گے،محمدخان اچکزئی
ہفتہ 21 اکتوبر 2017 21:53
(جاری ہے)
گورنر بلوچستان نے بلوچستان کی منفرد جغرافیائی اہمیت، پاک چین اقتصادی راہداری پر عملدرآمد کی رفتار ، اس سے متعلقہ سوالات او ربلوچستان کی عمومی ترقی سے معاملات پر سیر حاصل گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری نہ صرف دونوں ملکوں کے عوام بلکہ خطے کے خوشحال مستقبل کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی جمہوریہ چین نے گذشتہ چند سالوں میں حیران کن ترقی کی ہے او اب وہ اپنے نسبتاً کم ترقیاتی یافتہ مغربی علاقے کی جانب توجہ دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی حصے کی ترقی اور اس سے دنیا سے مربوط کرنے کے منصوبے پر عملدرآمد سے نہ صرف کاشغر او رگوادر مل جائیں گے بلکہ بلوچستان سمیت پورے خطے میں اس ترقی کے ثمرات حاصل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں اور ریلوے نیٹ ورک کی ترقی اس خطے سے پسماندگی، غربت اور بے روزگاری ختم کرنے میں مدد دی گی۔گورنر نے کہا کہ خوش قسمتی سے پاکستان میں نوجوانوں کی آبادی زیادہ ہے اور ان کی تعلیم وتربیت پر بہتر توجہ دے کر ہم اپنے مستقبل کی بہتر تعمیر کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا 44%فیصد ہے جبکہ اس کی آبادی قلیل اور منتشر ہے۔ وسیع رقبہ اور منتشر آبادی کی وجہ سے مربوط ترقیاتی سرگرمیاں جاری رکھنا اور موزوں حالات برقرار رکھنا مشکل کام ہے تاہم اس حوالے سے تمام ممکنہ کوششیں کی جارہی ہیں۔ اس موقع پر چیف سیکریٹری بلوچستان اورنگزیب حق اور متعدد صوبائی سیکریٹریز بھی موجود تھے۔ بلوچستان کے مطالعاتی دورے پر آئے ہوئے زیرتربیت آفیسران کی قیادت میجر جنرل فیاض علی شاہ کررہے تھے۔ آخر میں مہمانوں او رگورنر بلوچستان کے درمیان تحائف کا تبادلہ بھی ہوا۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.