جج کے رخصت پر ہونے کے باعث اداکارہ میرا کے کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی

سوشل میڈیا پر میری تصاویر اور ویڈیوز کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں،عدالتوں پر یقین ہے‘ میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 21:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) مقامی عدالت کی جج بشریٰ خالد کے رخصت پر ہونے کے باعث اداکارہ میرا کی نکاح پر نکاح کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 26اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ۔عدالتی حکم پر اداکارہ میرا اپنے وکلاء کے ہمراہ پیش ہوئیں تاہم جج بشریٰ خالد کے رخصت پر ہونے کے باعث کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 26اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

اداکارہ میرا نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی کہہ چکی ہوں کہ سوشل میڈیا پر میری تصاویر اور ویڈیوز کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خواتین سے زیادتی ہو رہی ہے اور انہیں اپنے حقوق کے لئے لڑنا پڑ رہا ہے۔ اداکارہ میرا نے کہا کہ عدالتوں پر یقین ہے اور انصاف ہوگا۔جس طرح آج حاضر ہوئی ہوں بالکل اسی طرح اگلی پیشی پر بھی خود ہی آئوں گی۔اداکارہ نے اس موقع پر بتایا کہ لاس اینجلس کا دورہ کر کے آئی ہوںاوران کا ہالی ووڈ کا سفر نہایت کامیاب رہا۔انہوں نے کہا کہ کامیاب دورے کی وجہ سے فریش لگ رہی ہوں۔ میرا اس موقع پر اپنے پرستاروں کو دیکھ کر ہاتھ بھی ہلاتی رہیں۔

متعلقہ عنوان :