Live Updates

وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا نجی ہسپتال میں آنکھ کا آپریشن ،چوہدری نثار نے عیادت کی

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 21:53

وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا نجی ہسپتال میں آنکھ کا آپریشن ،چوہدری نثار ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا نجی آئی ہسپتال میں آنکھ کا آپریشن ہوا ۔ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ہسپتال جا کر وزیراعلیٰ شہباز شریف کی عیادت کی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کا گلبرگ میں واقع نجی آئی ہسپتال میں ڈاکٹر پروفیسرخالد وحید نے آنکھ کا کامیاب آپریشن کیا ۔بتایا گیا ہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثا ر علی خان نے ہسپتال پہنچ کر وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی عیادت کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات