(ن) لیگ متحد ،کارکردگی کی بنیادء پر 2018ء میں ایک بار پھر حکومت بنا کر عوام کی خدمت کرینگے ‘ خواجہ سعد رفیق

وفاقی وزیر ریلوے سے کینٹ بور ڈ کے نائب صدر شیخ شاہد کی ملاقات ،این اے 125 کے حوالے امور پر تبادلہ خیال

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 21:51

(ن) لیگ متحد ،کارکردگی کی بنیادء پر 2018ء میں ایک بار پھر حکومت بنا کر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر ریلویزخواجہ سعد فیق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) متحد ہے اور انشا اللہ کارکردگی کی بنیادء پر 2018ء میں ایک بار پھر حکومت بنا کر عوام کی خدمت کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کینٹ بور ڈ کے نائب صدر شیخ شاہد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں حلقہ این اے 125 کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت دن رات عوام کی خدمت میں مصروف ہے اور اسی خدمت کی بدولت آئندہ بھی حکومت بنائیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ کارکن ہمارا اثاثہ ہیں، انہیں آئندہ عام انتخابات کے لئے مزید فعال بنا یا جائے ۔شیخ شاہد نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نے ہمیشہ مثبت سیاست کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :