شرافی محمڈن فٹبال کلب ملیر کے زیراہتمام جاری آل کراچی شوکت بلوچ و مراد بخش چاچا یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ میں مزید چار میچوں کے فیصلے ہوگئے

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 21:51

شرافی محمڈن فٹبال کلب ملیر کے زیراہتمام جاری آل کراچی شوکت بلوچ و ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) شرافی محمڈن فٹبال کلب ملیر کے زیراہتمام جاری آل کراچی شوکت بلوچ و مراد بخش چاچا یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ میں مزید چار میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ان میچزمیں نذیر محمڈن نے محمودآباد محمڈن کو 3-2سے، گذری اسٹار نے شرافی اسٹار کو5-4 سے ، ینگ کھوکھراپار نے پیر بخش بلوچ کو 4-3سے اور ماڑی پورٹکری نے الغازی ایف سی کو 1-0سے شکست دیدی۔

شرافی محمڈن گرا?نڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں ایک سخت مقابلے کے بعد نذیر محمڈن نے محمودآباد محمڈن کو 3-2سے زیر کیا۔ دوسرے میچ میں گذری اسٹار نے ایک سخت مقابلے کے بعد شرافی اسٹار کو پنالٹی ککس پر5-4 سے شکست دیدی۔ مقررہ وقت میں مقابلہ3-3 گول سے برابر رہا۔ فاتح ٹیم گذری اسٹار کی جانب سے شاہ زیب نے دو گول اور ایک گول یاور نے بنایا۔

(جاری ہے)

ناکام سائیڈ شرافی اسٹارکی طرف سے نذیر، امیر اور سفیر نے ایک ایک گول بنائے۔

تیسرے میچ میں ینگ کھوکھراپار نے پیر بخش بلوچ کو مقررہ وقت میں مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہنے کے بعد پنالٹی ککس پر4-3 سے قابو کرلیا۔ دوران میچ ینگ کھوکھراپار کی طرف سے امتیاز نے اور پیر بخش بلوچ کا گول وسیم نے بنایا۔ چوتھے میچ میں ماڑی پور ٹکری نے شاہ زیب کے فیصلہ کن گول کی بدولت الغازی ایف سی کو1-0 سے شکست دینے میںکامیاب رہی۔ ریفریز روف، مجاہد، اسٹنٹ جمیل ناز، ماما حسین، میچ کمشنر بابا آدم ، حسن بلوچ اور میڈیا کوارڈنیٹر محمد سلیم سماء تھے۔#

متعلقہ عنوان :