فیفا کی جانب سے پاکستان فیفا ہائوس پر عائد پابندی کیخلاف ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کا احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 21:42

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) فیفا کی جانب سے پاکستان فیفا ہا?س پر عائد پابندی کے خلاف ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سکھر کے علاقے نیو پنڈ فٹبال گرا?نڈ میں کھلاڑیوں اور ایسوسی ایشن کے رہنما?ں کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت اور سیاستدانوں کی جانب سے پاکستان میں قائم فیفافٹبال ہا?س پر قبضہ کیا گیا جو کہ فیفا کے قوانین کی خلاف ورزی ہے جس پر فیفا کی جانب سے پاکستان پر پابندی عائد کی گئی، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ پاکستان فیفا ہا?س پر قبضہ ختم کرکے پاکستان کے ہزاروںفٹبالروں کے مستقبل کو بچایا جائے۔

(جاری ہے)

کیونکہ فیفا کی جانب سے پابندی تاحیات نہیں لگائی گئی ہے اور اگرفٹبال میں کچھ بہتریاں لائی جائیں تو پابندی ہٹ سکتی ہے، جبکہ پاکستان اپنی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے فیفا کی رینکنگ میں 204 نمبر پر ہے۔

متعلقہ عنوان :