بلدیہ ملیرمیں جاری و مکمل ترقیاتی کام قابل ستائش ہیں،معاون خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ برائے ترقی نسواں ارم خالد

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 21:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) معاون خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ برائے ترقی نسواں ارم خالد نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ میں بلاتفریق خدمت میں مصروف عمل ہے، ہم عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ،بلدیہ ملیر میںجاری و مکمل ترقیاتی کام قابل ستائش ہیں ،چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے کہا ہے کہ آج ضلع ملیر کے پسماندہ علاقوں میں بھی ضروریات زندگی کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں ،چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ہمیں عوام کی خدمت کیلئے منتخب کیا ہے اور ہم اپنا یہ فریضہ انتہائی جانفشانی سے ادا کر رہے ہیں ،ترقیاتی کاموں کے ساتھ عوام کے بہتر مفاد میں ضلع ملیر کے اسکولوں ، کالجوں اور ہسپتالوں کا معیار بلند کرنے کیلئے مزید اصلاحات بھی کر رہے ہیں، عوام کو وہ کام کر کے دیکھا رہے ہیں جس کیلئے وہ کافی عرصے سے منتظر تھی ، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کے وڑن کو سامنے رکھ کر نئے پروجیکٹ شروع کئے ہیں جن میںسے کئی مکمل ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیلات کا اظہار انہوں نے وائس چیئرمین عبدالخالق مروت کے ہمراہ یوسی 1شیر پا? اور لیبر کالونی میں مکمل ہونے والے سیوریج کے منصوبوں کا افتتاح کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ انجینئر نصراللہ میمن، پی ایس ٹو چیئرمین عمر جان بلوچ اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔معاون خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ برائے ترقی نسواں اور چیئرمین بلدیہ ملیرسے یوسی کے بلدیاتی نمائندوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری یو سی کے دیرینہ مسئلے حل کر نے پر عوام کی جانب سے شکریہ ادا کرتے ہیں،پاکستان پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس کے وزرابھی عوام کے درمیان رہتے ہوئے عملی خدمت کر رہے ہیں۔

چیئرمین بلدیہ ملیر نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی نمائندے عوام کے بہتر مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے ترجیح بنیادوں پر ترقیاتی کام مکمل کر وارہے ہیں ، ان کی حفاظت کریں اور معزز شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

متعلقہ عنوان :