ن لیگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ہے ،نواز شریف اور ان کی فیملی کیخلاف احتساب گھیرا تنگ ہوتا جا رہا ہے،امتیاز احمد شیخ

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 21:42

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کہ ن لیگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ہے نواز شریف اور ان کی فیملی کے خلاف احتساب گھیرا تنگ ہوتا جا رہا ہے انہیں عدالتی فیصلوں کا احترا م کرنا چاہئے موجود ہ حالات میں جمہوریت کو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں جس کا واضع بیان آئی ایس پی آر کے ترجمان بھی دے چکے ہیں ملکی معیشت پر بولنا تمام پاکستانیوں کا حق ہے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ ایک معتبر ادارے کے سربراہ ہیں اور معیشت پر بات کرنا ان کا پورا حق ہے معیشت مضبوط ہو گی تو ملک مضبوط ہوگا اور انہوں نے بیان سے ملکی معیشت کے حوالے سے نشاندہی کرتے ہوئے حکومت کو مشورہ بھی دیا ہے احسن اقبال کی اپنی منطق ہے انہیں افواج کیلئے ایسے بیانات نہیں دینے چاہئے تھے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو وہ سکھر میں پی پی سندھ کونسل کے رکن آغا محسن علی خان کی رہائش گاہ پر زرائع ابلا غ کے نمائندگان سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ آغا محسن خان ، اجمل شاہ موسوی ، گلزار بھٹو و دیگر پی پی رہنما موجود تھے امتیاز شیخ کا کہنا تھاپی ایم ایل (ف ) کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف گرینڈ الائنس اس سے قبل بھی بنے تھے گرینڈ الائنس بنتے رہتے ہیںاور ایسے گرینڈ الائنسوں کا نتیجہ عوام کے سامنے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے اورانشاء اللہ بلاول بھٹو کی قیادت اور عوام کی طاقت سے 2018پی پی کا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان اچھا بول لیتے ہیں لوگ ان کو سننے کیلئے جلسوں میں آتے ہیںجلسوں کے پاور شو نہیں ووٹ سے معلوم پڑتا ہے کون سے جماعت عوامی جماعت ہے اور اب لوگ بھی عمران خان کے بیانات سن سن کر تنگ آچکے ہیں سندھ میں پی ٹی آئی کا کوئی مستقبل نہیں سندھ کے لوگ بھٹو خاندان کے شہداء کے شیدائی ہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ووٹ کا اپنا تقدس ہے اسے پامال نہیں کیا جا سکتا اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے جو بات کہی وہ مناسب نہیں تھی انہوں نے معذرت کر لی ہے تو ان کی معذرت قبول کرنی چاہئے شکارپور کو ترقی یافتہ شہروں کی فہرست میں کھڑا کرنے کیلئے ترقیاتی کاموں کا جا ل بیچھا دیا گیا ہے اور بہت جلدیہ منصوبے پائیہ تکیمل تک پہنچ جائینگے انہوں نے کہا کہ نا صرف شکارپور بلکہ سندھ کے تمام لوگوں کو انکے بنیادی حقوق فراہمی کیلئے کوشش کی جا رہی ہے۔