چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سیدمصطفیٰ کمال نے مردم شماری کے نتائج کی تحقیقات کیلئے آزادانہ کمیشن مقرر کرنیکا مطالبہ کردیا
ہفتہ 21 اکتوبر 2017 21:41
(جاری ہے)
لاہور اور کراچی کا عام تقابلی جائزہ ثابت کر دیتا ہے کہ ہم کیوں پوری مردم شماری کو یکسر مسترد کر دیتے ہیں۔
مردم شماری میں ایک بلاک کی حد 200 سے 250 گھروں پر مشتمل ہے۔ ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق کراچی کے بلاک کی حد 14494 پر مشتمل ہے جبکہ لاہور کی 6585 گھروں پر مشتمل ہے۔ اگر اوسطاً 225 گھر خانہ شماری کے ایک بلاک میں شامل ہیں اور اس کو اوسطاً 6.2 فیصد شہری نمو سے ضرب دیا جائے تو بھی کراچی کی آبادی 2 کڑوڑ 21 لاکھ سے تجاوز کرتی ہے جبکہ لاہور کی آبادی 91 لاکھ 86 ہزار بنتی ہے۔ 2017 کی خانہ شماری کے مطابق کراچی میں گھروں کی تعداد 27 لاکھ 70 ہزار سے زیادہ ہے جبکہ لاہور میں گھروں کی تعداد 17 لاکھ 27 ہزار ہے۔ جسکا مطلب یہ ہے کہ کراچی کے ایک بلاک میں 191 جبکہ لاہور کے ایک بلاک میں مضحکہ خیز طور پہ 261 گھروں کو شامل کیا گیا۔ اسکے علاوہ شناختی کارڈ، غیر قانونی تارکین وطن، اندرون ملک سے IDP's اور معاشی وجوہات کی بنائ پر حجرت سے یہ یقین ہو جاتا ہے کہ کراچی کی آبادی کم از کم 10 ملین کم گنتی کی گئی ہے۔ اسی طرح بے ضابطگیوں، متضاد طریقہ اپنانے اور غیر تربیت یافتہ عملے کی شکایتیں بھی پورے پاکستان سے موصول ہوئیں۔مصطفیٰ کمال نے پر زور طریقے سے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی 2017 کی مردم شماری کو یکسر مسترد کرتی ہے اور وزیراعظم پاکستان، چیف جسٹس آف پاکستان، وفاقی ادارہ شماریات سمیت تمام متعلقہ اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ فوری طور پر مردم شماری میں نظر انداز کیے ہوئے علاقے اور بلاکس کا دوبارہ جائزہ لیں۔ وقت کی ضرورت ہے کہ مردم شماری کی توثیق بعد از مردم شماری سروے (Post Enumeration Survey) اتفاقی طور پر علاقے چیک کرنے اور اسکے اصل نتائج سے تقابل کرنے سے حقیقت واضح ہو جائے گی۔ مردم شماری ایک قومی معاملہ ہے اس لیے پاک سر زمین پارٹی یہ مطالبہ کرتی ہے کہ ایک غیر جانبدار، آزاد اور خودمختار کمیشن ایک سپریم کورٹ کے معزز جج کی سربراہی میں مردم شماری کے نتائج کی تحقیقات کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
دنیا بھر میں خود پسند حکمرانوں والی ریاستوں کی تعداد جمہوریتوں سے زیادہ
-
جرمنی انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری لائے، یورپی کونسل
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.