سکھر ڈویلپمنٹ الائنس کیجانب سے پارکنگ فیس کی وصولی کے خاتمہ پراظہار تشکر

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 21:41

سکھر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس کے چیئرمین حاجی محمد جاوید میمن ، مشرف محمود قادری، عبیداللہ بھٹو، غلام مصطفی پھلپوٹو، دوا خان، رضوان قادری، ڈاکٹر سعید اعوان، شکیل قریشی، اکرم درانی، شیخ حبیب ناصر، شاہ محمد انڈھڑ، محمد رمضان کورائی، منیر میمن، صداقت خان، ظہیر بھٹی، شریف ڈاڈا، عبدالباری انصاری، اصلاح الدین، حسن شہید و دیگر نے سکھر بلڈ اسپتال اور حرا اسپتال سے پارکنگ فیس کی وصولی کے خاتمہ پر اظہار تشکر کرتے ہوئے خوش آئند قرار یا ہے، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس کی کاوشیں رنگ لے آئیں، ہم نے سکھر شہر کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے مخلصانہ طور پر جدوجہد کی ہے جو آج بھی جاری ہے ، انہوں نے کہا کہ انتظامیہ فوری طور پر شہر میں پارکنگ کیلئے جگہ مختص کر ے تاکہ شہرسے ٹریفک جام کے عذاب سے شہریوں کو نجات مل سکے۔

متعلقہ عنوان :