مالداری صوبے کا منافع بخش کار و بار ہے اس سے بہت بڑی تعداد میں لوگوں کا ذریعہ معاش کا انحصار ہے ، ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمان بلوچ

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 21:40

خضدار ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ مالداری صوبے کا منافع بخش کار و بار ہے اس سے بہت بڑی تعداد میں لوگوں کا ذریعہ معاش کا انحصار ہے اسلیئے ضروری ہے کہ جانوروں کی پرورش اور موذی امراض سے بچائو پر بھی خصوصی توجہ دینا لازمی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز زیدی کے مقام پر محکمہ حیوانات کی جانب سے جانوروں کو موذی امراض سے بچائو کیلئے منعقدہ کیمپ میں آئے ہوئے مالداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صوبہ بلوچستان اپنے محل وقوع اور آب و ہوا کے حوالے مالداری کے لیئے انتہائی مفید مقام ہے یہی وجہ ہے یہاں نہ صرف عام جانور پائے جاتے ہیں بلکہ کچھ علاقوں میں نایاب جانور بھی پائے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے محکمہ حیوانات کی جانب سے جانوروں کو موذی امراض بچائو اور مالداروں کو مالداری سے متعلق شعور و آگہی دینے کی کاوشوں کو سراہا ۔

اس موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹر حیوانات قلات ڈویژن ڈاکٹر محمد طیب اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد انور زہری نے ڈپٹی کمشنر خضدار کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کیمپ منعقد کرنے کا مقصد جانوروں کو موذی امراض سے بچا ئو اور مالداروں کو مالداری سے متعلق آگاہی بھی دینا ہے تاکہ مالدار اپنے جانوروں کی بہتر طور پر پرورش کر سکیں اور اگر جانوروں کو کوئی مرض لاحق ہوتو وہ فوری طور کسی وٹنری اسپتال پہنچادیں۔

انہوں نے کہا کہ مالداری ہمارا منافع بخش کاروبار ہے اس کی ترقی اور فروغ سے ملکی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ ڈاکٹر محمد انور زہری نے کہا کہ زیدی کے مقام پر تین روزہ ویکسین کیمپ کا انعقاد ہوگا پہلے روز سات ہزار جانوروں کی ویکسینیشن کی گئی اور یہ سلسلہ مزید جاری رہیگا۔ انہوں نے تمام مالداروں سے اپیل کی کہ وہ اپنے جانوروں کی ویکسینیشن ضرور کروائیں تاکہ ان کے جانور موضی امراض سے محفوظ ہو سکیں ۔

متعلقہ عنوان :